بادامی باغ واقعہ؛ پیپلزپارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق مستعفی

اتوار 10 مارچ 2013 15:26

بادامی باغ واقعہ؛ پیپلزپارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق مستعفی
{#EVENT_IMAGE_1#} لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2013ء) پیپلزپارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق بادامی باغ واقعے پر احتجاجا مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران پرویز رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں اور عوام کو تحفیظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، متاثرین کو 2،2 لاکھ روپے دینا مسئلے کا حل نہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کو پتا تھا کہ حملہ ہوجائے گا تو انہوں نے پہلے سے اقدامات کیوں نہیں کئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور میں بادامی باغ واقعے کے خلاف پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے، احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے اہل کار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں واقع لوہا مارکیٹ کی جوزف کالونی میں توہین رسالت کے مبینہ الزام پر سیکنڑوں مشتعل افراد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مسیحی برادری کے 178 مکانات، درجنوں رکشا و موٹرسائیکلیں اور دیگر املاک کو آگ لگادی تھی۔