اذلان شاہ ہاکی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

اتوار 10 مارچ 2013 15:28

اذلان شاہ ہاکی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا
{#EVENT_IMAGE_1#}ایپوہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2013ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عالمی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 6۔ صفر سے شکست دے دی۔ملائشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، عالمی چمپئن آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 4 گول اسکور کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے 2 مزید گول اسکور کرکے چھ صفر کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ جیکب ویٹن دو گول کے ساتھ نمایاں رہے۔