پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 316 رنز کا ہدف

اتوار 10 مارچ 2013 17:25

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 316 رنز کا ہدف
{#EVENT_IMAGE_1#}بلوم فونٹین(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2013ء) پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں انگرام نے شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے316رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر گریم اسمتھ اور ہاشم آملہ نے 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، گریم اسمتھ 30 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔

پاکستان کو دوسری کامیابی جلد ہی اس وقت ملی جب ہاشم آملہ 43 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈی ویلیئر اور انگرام نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 120 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اس موقع پر ڈی ویلیئر 65 رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ڈوپلیسی 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری جانب انگرام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔

فرحان بہاردین نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرٹ 14گیندوں پر ناقابل شکست34رنز بنائے، اس میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر315 نز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے2 اور محمد حفیظ اور جنیدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :