بوم بوم آفریدی کابلاچل پڑا، ایک روزہ مقابلوں میں چھکوں کی ٹرپل سنچری بنانے والے دنیاکے پہلے بازبن گئے

اتوار 10 مارچ 2013 22:26

بوم بوم آفریدی کابلاچل پڑا، ایک روزہ مقابلوں میں چھکوں کی ٹرپل سنچری ..
{#EVENT_IMAGE_1#} بلوم فاونٹین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راوٴنڈر بوم بوم شاہدخان آفریدی ایک روزہ مقابلوں میں چھکوں کی ٹرپل سنچری بنانے والے دنیاکے پہلے بازبن گئے ۔

(جاری ہے)

اتوارکوجنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی کے پہلے میچ میں شاہدآفریدی نے روایتی اندازمیں دھواں داربیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کی میچ سے قبل شاہدآفری کوچھکوں کی ٹرپل سنچری کیلئے صرف دوچھکے درکارتھے۔ شاہد آفریدی نے 350میچوں کی 324 اننگزمیں 23.34 کی اوسط سے 301 چھکے لگائے انہو ں نے6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنارکھی ہیں

متعلقہ عنوان :