سکھر، سولنگی برادری کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

پیر 11 مارچ 2013 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء)سکھر کے علاقہ ریجنٹ کالونی کے علاقہ مکین سولنگی برادری کے مرد و خواتین نے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کیس درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف ایس ایس پی آفس سکھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیلئے فلگ شگاف نعرے بازی کی ریجنٹ کی رہائشی سولنگی برادری نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد ظہیر سولنگی اور محمد اکبر سولنگی اپنی بہن کی شادی دھاریجو برادری میں کرنا چاہتے تھے جس پر ان کے کزن غلام شبیر سولنگی نے برادری سے باہر بہن کی شادی کرنے پر اعتراض کیا تو محمد ظہیر سولنگی اور محمد اکبر سولنگی نے یکم مارچ کو دادلو تھانے کی حدود میں اس کو قتل کردیا جبکہ قتل کا مقدمہ فوری طور پر دادلو تھانے میں درج کروا دیا گیا مگر تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے مظاہرین نے دادلو تھانے کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ غلام شبیر سولنگی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے