پیر محل، میٹرک کے امتحان میں شریک طالبعلم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

منگل 12 مارچ 2013 16:31

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12مارچ 2013ء)میٹرک کے امتحان میں شریک طالبعلم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا ،سپریٹنڈنٹ نے طالبعلم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سنٹرنمبر493فاؤنڈیشن سکول میں میٹرک کے امتحان میں طالب علم محمد ممتاز ولد محمد رمضان سکنہ سندیلیانوالی رول نمبر640808کو ریاضی کے پیپر میں بوٹی لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں سپرنڈنٹ امتحان حافظ عبیدالرحمن نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا