سکھر پارٹیز الائنس کا ترقیاتی کاموں میں کرپشن کیخلاف مظاہرہ ، ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جائے ، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا،سکھر پارٹیز الائنس ضلع سکھر کے رہنماؤں مشرف قادری اوترغلام مصطفی پھلپوٹو کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

بدھ 13 مارچ 2013 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) سکھر پارٹیز الائنس ضلع سکھر کی جانب سے شہر میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال اور کی جانے والی کرپشن کے خلا ف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سکھر پارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری ، غلام مصطفی پھلپوٹو ، ڈاکٹر سعید اعوان ، مولانا عثمان فیضی ، حزب اللہ جھکرو، رضوان قادری ، مولانا افضل حسینی ، نور محمد قادری ، اللہ داد بوزدار و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی نمائندگان کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے نو منتخب نمائندگان کی توجہ صرف ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے آغاز کی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے پر ہے مگر انہوں نے ان ترقیاتی کاموں پرذرا بھی توجہ دی ہوتی تو آج شہر کھنڈرات کا منظر پیش نہیں کرتا شہر کی گلیاں محلے سڑکیں ، روڈز چیخ چیخ کر اپنی داستان سناتے ہیں مگر شہریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شکایات کے باوجود شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے کرپشن میں ملوث افسر یا ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جو انتہائی افسوسناک عمل ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کی جانے والی کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :