وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں گو رنمنٹ کالج یو نیورسٹی نیو کیمپس کے30ارب روپے مالیت کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیا درکھ دیا،ہو نہار اور محنتی طلباء ہمارے سر کا تاج ہیں ،حکومت پنجاب ان کو اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے ممکنہ و سائل بروئے کار لارہی ہے ، علم کے اجالے ملک کے گلی کوچوں سے جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ، طلباء ملک کو” قائدو اقبال“ کا حقیقی پاکستان بنانے کے لئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم کی طرف مرکوز کریں،شہباز شریف کاتقریب سے مختصر خطاب

بدھ 13 مارچ 2013 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ٴفیصل آباد کے دوران گو رنمنٹ کالج یو نیورسٹی نیو کیمپس کے30ارب روپے مالیت کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا ۔صو با ئی وزیر قا نون رانا ثناء اللہ، ممبر ان صو بائی اسمبلی، ڈویژ نل کمشنر، آر پی او، ڈی سی او، جی سی یو نیورسٹی کے ڈینز، ڈائر یکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طا لبات بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہو نہار اور محنتی طلباء ہمارے سر کا تاج ہیں جنہیں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب ممکنہ و سائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ علم کے اجالے ملک کے گلی کوچوں سے جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کو” قائدو اقبال“ کا حقیقی پاکستان بنانے کے لئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم کی طرف مرکوز کریں اور افکار قائد پر عمل پیرا ہو کر پوری دنیا کے لئے اُجالوں کے سفیر بن جائیں۔

اُنہوں نے موقع پر مو جود یو نیورسٹی اساتذہ اور طلباء کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب جی سی یو نیورسٹی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہچانے کے لئے مالی تعا ون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے جی سی یو نیورسٹی میں جاری ترقیاتی عمل اور ریسرچ کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں کی گئی وائس چانسلر اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وائس چانسلر نے استقبالیہ تقریر میں بتایا کہ اُنہوں نے اکتوبر2010ء میں بطور وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی چارج سنبھالا تو یہ کرپشن کا گڑھ تھی اور اس کا بجٹ15کروڑ روپے خسارے کا تھا اور 23کروڑ روپے کی ادائیگیاں اسکے ذمہ تھیں اسی طرح اس جامعہ میں صرف پندرہ پی ایچ ڈی اسا تذہ تھے تاہم دو سال کے مختصر عرصے میں اس کے اولڈ کیمپس میں جاری کر وڑوں کے منصوبوں کو تکمیل کا رنگ دے کر یہاں تین سو فارن کو الیفائیڈ پی ایچ ڈی اسا تذہ کا تقرر کیا گیا اور یہ جامعہ ایچ ای سی رینکنگ میں 59 ویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئی۔

اُنہوں بتایاکہ اب یو نیورسٹی کے پاس تقریبا ایک ارب روپے کا سر پلس بجٹ ہے۔ وائس چانسلر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے شہر کے وسط میں جی سی یو نیورسٹی نیو کیمپس کے لئے دو سو ایکٹر سرکاری اراضی کی فراہمی کو اہلیان فیصل آباد کے لئے ایک عظیم تحفہ قرار دےئے ہوئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کوایک تا ریخی لمحہ قرار دیا۔