اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا

جمعرات 14 مارچ 2013 20:24

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا
{#EVENT_IMAGE_1#}ایپوہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2013ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا، قومی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، ملائیشیا کی جانب سے فیصل ساری نے چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، فیصل ساری کو میچ کے دوسرے ہی منٹ میں پہلے فاوٴل پلے کے باعث گرین کارڈ دکھایا گیا اور پھر 11 ویں منٹ یلو کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر 15 ویں منٹ گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک میچ کا اسکور یہی رہا۔ دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے گئے تاہم ملائیشیا کو 53 ویں منٹ میں 8 واں پنالٹی کارنر ملا جسے محمد رضی رحیم نے گول میں تبدیل کردیا ، اس طرح میزبان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ملائیشین گول پر حملے جاری رہے ، پاکستان نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیااور میچ اسی اسکورپر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے میچ جیتنا ضروری تھا۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ جنوبی کوریا کے خلاف 16 مارچ کوکھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :