خیرپور ،لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ، ڈاکووٴں نے اہلخانہ کویرغمال بناکرایک اورگھرکاصفایاکردیا، مزاحمت کرنے پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے گھرکاسربراہ قتل، آئے روزلوٹ مارکی بڑھتی وارداتوں پرلوگ خوف وہراس میں مبتلا

جمعرات 14 مارچ 2013 21:58

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14مارچ۔ 2013ء) ضلع میں خیرپور میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ، پریالو تھانے کی حدود جوگی محلہ میں مسلح ڈاکووٴں کی ایک گھرمیں اہلخانہ کویرغمال بناکرلوٹ مار،مزاحمت کرنے پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے گھرکاسربراہ قتل، آئے روزلوٹ مارکی بڑھتی وارداتوں پرمقامی لوگ خوف وہراس میں مبتلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پریالو تھانے کی حدود جوگی محلہ میں نامعلوم مسلح ڈاکو دیہاتی روشن علی شیخ کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے روشن علی شیخ کو شدید زخمی کردیااور باآسانی فرار ہو گئے واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا زخمی کو گاڑھی موری اسپتال روانہ کیا گیا جہاں کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پویس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر مقامی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی یادرہے کہ ایس ایس پی اعتزاز گورایا کی تعیناتی کے بعد ضلع میں امن وامان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اس واقعہ کے قبل بھی مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران بھارو تھانے کی حدود میں مسماة شازیہ ملاح کو قتل کیا تھا جبکہ سوراہ تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے دودھ فروش کرم اللہ ناریجو کو قتل کیا تھا جبکہ پریالو تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے سید سکندرعلی شاہ کو قتل کیا تھا جبکہ ببرلو کی حدود سے مسلح ڈاکو ہندو تاجر سوم رام سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے ایسی طرح اکنامکس زون تھانے کی حدود سے مسلح ڈاکوؤں نے ایم پی اے پیر بچل شاہ کہ محافظ پویس اہلکار مشتاق سے سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :