عالمی سنوکر چیمپین محمدآصف انعامی رقم سے تاحال محروم

ہفتہ 16 مارچ 2013 13:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16مارچ 2013ء) پاکستان کو سنوکر میں عالمی چیمپین بنانے والے محمد آصف حکومت کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم سے تاحال محروم ہیں۔انعامی رقم نہ ملنے کے باعث وہ پروفیشنل چیمپین شپ میں شرکت بھی نہیں کرسکیں گے۔عالمی چیمپین کا اعزاز دلوانے والے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو تین صوبائی حکومتوں کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھاجو اب تک اعلان کی حد تک ہی محدود ہے۔

(جاری ہے)

محمد آصف کو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے دس دس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر انعام نہ دینا ہو تو پھر اعلان ہی کیوں کرتے ہیں، انکے بقول فنڈز کی کمی کی وجہ سے وہ پروفیشنل چیمپین شپ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومتیں جاتے جاتے اپنا وعدہ پورا کردیں تو ہوسکتا ہے کہ ملک کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :