امریکی دھمکیوں کے سائے تلے جا رہے ہیں ،18 کروڑعوام کیلئے ایران سے گیس معاہدے پر سولی پر پا ؤں رکھ کر دستخط کیے ،عوا م اب اپنے لیڈروں کی حفا ظت کر یں، نواز شریف اپنے جلسے کے دوران ضیا ء الحق کو ملک میں طا لبا نا ئزیشن ، دہشتگردی اور کلا شنکو ف کلچر کے ذمہ دارقرار دیکر دکھائیں،ہم ان کو جمہو ریت کا با دشاہ ما ن لیں گے ،مخالف سیاستدان ایران اورگوادر پورٹ کے معا ہدے پر صدر زرداری کو مبا رکبا د پیش کریں،وفا قی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا سکھر میں سلیپر فیکٹری کے ملا زمین میں مستقلی کے آرڑرتقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 مارچ 2013 19:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16مارچ۔ 2013ء) وفا قی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے سائے تلے جا رہے ہیں ہم نے اٹھارہ کروڑعوام کے لیے ایران سے گیس معاہدے پر سولی پر پا ؤں رکھ کر دستخط کیے اب عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے لیڈروں کی حفا ظت کر ے نواز شریف لاہور میں جلسے کے دوران ضیا ء الحق کو صرف اتنا کہہ کر دکھا دیں کہ ملک میں طا لبا نا ئیزیشن ، دہشت گردی ، ہیروئن و کلا شنکو ف کلچر کے ذمہ دار وہ ہیں تو ہم ان کو جمہو ریت کا با دشاہ ما ن لیں گے کسی آمر نے آج تک اس ملک کے لیے کو ئی قربا نی نہیں دی سیاستدانوں کی مخا لفت اپنی جگہ مگر ایران اورگوادر پو رٹ کے معا ہدے پر صدر زرداری کو مبا رکبا د پیش کریں انگلی اٹھا کر گا لی تو ہر شخص دے سکتا ہے مگر اچھے کام کی تعریف بھی تو ہو نا چا ہیئے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر کی سلیپر فیکٹری کے 73ملا زمین میں ان کی ریگیولرائیزیشن کے آڑدرتقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک کام بھٹو نے چالیس سال قبل ایٹم بم بنا کر کیا تھا اور ایک کام ان کے بیٹے آصف علی زرداری نے آج کرکے دکھا یا ہے ہم نے اچھا کیا یا برا اگر عوام نے سمجھا تو ہمیں دو با رہ مو قع دیں گے پیپلزپا رٹی نے اپنے پا نچ سال پو رے کر کے تاریخ میں اپنا نام لکھا دیا ہے یہ ہم نے نہیں جمہو ریت نے اپنی مدت پو ری کی ہے پیپلز پا رٹی کے لیے ملک کا ہر شخص وڈیرہ ہے کیو نکہ اس کے پاس ووٹ کی طا قت مو جود ہے ان کا کہنا تھا کہ ایران سے گیس کے معاہدے پر ہمیں پا بندیاں لگا نے کی دہمکیاں دی گئی مگر ہم ان کو عوام کے لیے خاطر میں نہیں لا ئے کیونکہ پیپلز پا رٹی نے عوام کا فوڈ با سکٹ بھر دیا ہے ہمارے پا س گندم ، چاول ، چینی اور کا ٹن مو جود ہے گوادر پو رٹ کے معاہدے سے خو شحا لی آئے گی اس سے لو گوں کو روزگار ملے گااورملک کی معیشت بہتر ہو گی جب لو گوں کے پاس روزگار ہو گا تو امن و اما ن کا کو ئی مسئلہ نہیں ہو گاانہوں نے کہا کہ ہم نے دو لا کھ پینتا لیس ہزار ملازمین کو مستقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ما ضی میں سہا روں اور وعدوں پر چلا یا گیاانہوں نے کہا کہ سکھر میں قائم اس سلیپر فیکٹری کو چلا ئیں گے اور انشاء اللہ ان لو گوں کو واپس لا ئیں گے جن کو اس کو بند کر نے کی وجہ سے نکا لا گیا ہے اور ان باقی ملا زمین کو بھی مستقل کیا جا ئے گا جو ابھی کا نٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر کو نہیں بھو ل سکتا کیو نکہ یہ مری شنا خت ہے جس کی وجہ سے لو گ مجھے پہنچا نتے ہیں اگر اسے بھلادیتا تو لو گ مجھے بھو ل جا تے تقریب سے رکن سندھ اسمبلی ڈا کٹر نصر اللہ بلو چ ، ریلو ے کے ڈی ایس سردار احمد شیخ ، سلیپر فیکٹری ملازمین یو نین کے رہنما شو کت منگی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔