Live Updates

آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ( ن ) لیگ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں پارٹیوں کے نئے دعوے نئی بوتل میں پرانی شراب ہے، نوجوان کا سونامی انہیں عبرتناک شکست دے گا ،23مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ میں لاکھوں نوجوان شرکت کر کے ثابت کریں گے کہ موجودہ حالات میں صرف عمران خاں ہی امید کاروشن چراغ ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و این اے 83 کے متوقع امیدوار شہزاد یونس شیخ کی کارکنان سے گفتگو

منگل 19 مارچ 2013 16:58

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و این اے 83 کے متوقع امیدوار شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ( ن ) لیگ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں پارٹیوں کے نئے دعوے نئی بوتل میں پرانی شراب ہے، پانچ سالوں تک عوام نے انہیں خوب آزما لیا ہے ،نوجوان کا سونامی انہیں عبرتناک شکست دے گا ،23مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ میں لاکھوں نوجوان شرکت کر کے ثابت کریں گے کہ موجودہ حالات میں صرف عمران خاں ہی امید کاروشن چراغ ہیں، ملک بھر کے نوجوان اٹھ کھڑے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ملک لوٹنے والوں کو مسترد کر کے حقیقی تبدیلی لائینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو این اے 83 کے مرکزی دفتر میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف دیہات سے آئے نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نواز لیگ نے عوام کو کچھ نہیں دیا اب دونوں پارٹیاں اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے سونامی رواں دواں ہے جو آئندہ الیکشن کے موقع پر کرپٹ حکمرانوں کو نگل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،دونوں نے اپنی اپنی باری پر لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، بڑے بڑے دفاتر اور محلات میں رہ کر عوام کے مسائل سے چشم پوشی کرنے والے عوامی نمائندگی کے اہل نہیں۔ پاکستان کے عوام اب ان لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہملک بھر کے نوجوان عمران خان کے منشور سے متاثر ہیں اور مثبت تبدیلی چاہتے ہیں ۔تبدیلی کا منشور ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ ملک سے مہنگائی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کے دست بازو بننے کو تیار ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات