سکھر ‘کراچی میں پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل اورملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف سندھ پروفیسر ز لیکچرازایسوسی ایشن کاکالجوں میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ ‘یوم سیا ہ منایا گیا ‘ احتجاجی مظاہرہ ‘یوم سیاہ پر کالجوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے

منگل 19 مارچ 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل اورملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر میں سندھ پروفیسر ز لیکچرازایسوسی ایشن (سپلا) کی جانب سے کالجوں میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر کے یوم سیا ہ منایا گیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،یوم سیاہ کے موقع پر کالجوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے جبکہ استادوں کی بڑی تعداد نے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر سپلا رہنماؤں پروفیسر امجد علی ،پروفیسر امیتاز، پروفیسر علی حیدر ، پروفیسر نثار شیخ و دیگرکی قیادت میں کالج کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نااہل حکمرانوں نے دہشت گردوں کو بے گناہ انسانوں کے قتل عام کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ملک کے ڈاکٹرز ، وکلاء ،سیاسی رہنما ، علماء کرام ، طلبات ، خواتین و اساتذہ کو بے دردی کیساتھ قتل کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ علم کی شمع روشن کرنے اور معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے تاہم اب دیگر افراد کی طرح اساتذہ کا بھی قتل عام کر کے ملک سے تعلیمی نظام ختم کرانا چاہتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا اس طرح کے واقعات کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :