نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم، نگراں کیلئے پیش کئے گئے 4 ناموں میں نیا نام شامل نہیں ہوسکتا، چئیرمین کمیٹی غلام احمد بلور، کوشش ہے کہ 8 اراکین میں سے 6 کا وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو، خورشید شاہ

بدھ 20 مارچ 2013 18:44

نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم، ..
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2013ء) نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، کمیٹی کے چیئرمین غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ نگراں کیلئے پیش کئے گئے 4 ناموں میں نیا نام شامل نہیں ہوسکتا، فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ کوشش ہے نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہوجائے، خورشید شاہ کہتے ہیں کہ کوشش ہے کہ 8 اراکین میں سے 6 کا وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو، سردار مہتاب عباس نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اچھی شہرت والا اور غیر سیاسی ہونا چاہئے، اہلیت کے لئے چند اصول طے کرلئے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کہا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی دو تہائی اکثریت سے نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کرے گی، کوشش ہے کہ 8 اراکین میں سے 6 کا وزیراعظم کے نام پر اتفا ق ہو، آج اجلاس میں جسٹس (ر) کھوسو اور رسول بخش پلیجو کا نام زیر غور آیا، آج کمیٹی کے چیئرمین غلام احمد بلور تھے، کل اپوزیشن رکن کمیٹی چیئرمین ہوگا۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے 4 ناموں میں نیا نام شامل نہیں ہوسکتا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل 11 بجے دوبارہ ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ضروری ہے کہ وہ غیر متنازع ہو، نگراں وزیراعظم اچھی شہرت والا اور غیر سیاسی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر اب نگراں وزیراعظم کیلئے کوئی نیا نام نہیں آسکتا، نگراں وزیراعظم کی اہلیت کیلئے چنداصول طے کرلئے۔

فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہوجائے، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نام بدلنے کا اختیار نہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ آئین اور جمہوریت کی روح کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی تو تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہوں گے، 11 مئی کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :