Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا،لوگ مینار پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے

ہفتہ 23 مارچ 2013 14:36

تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا،لوگ مینار پاکستان پہنچنا شروع ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2013ء) مینار پاکستان پر تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے جلسے میں لوگ جوق در جوق پہنچنا شروع ہو گئے۔پنڈال کو برقی قمقموں اور کرسیاں لگا کر سجا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

23 مارچ کو تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے کا عزم کیا گیا ہے جس میں انکی جانب سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جلسے میں شریک ہونے والے افراد پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔شرکا کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کا دن تبدیلی کا دن ہے اور ملک میں حقیقی تبدیلی تحریک انصاف ہی لائے گی۔پنڈال کی سکیورٹی کے لیے پولیس بھرپور انتظامات کیے ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات