شیخو پور ہ ، مسافر کوچ الٹنے سے27افراد جاں بحق،35سے زائد زخمی ،11جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی،زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،متعددکی حالت تشویشناک،مسافر کوچ سیالکوٹ سے فیصل آباد جارہی تھی،صدرووزیراعظم سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں کا بس حادثے پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار

ہفتہ 23 مارچ 2013 15:29

شیخو پور ہ ، مسافر کوچ الٹنے سے27افراد جاں بحق،35سے زائد زخمی ،11جاں بحق ..
{#EVENT_IMAGE_1#}شیخوپورہ/فیصل آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مارچ۔2013ء) شیخو پور ہ میں شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر مسافر کوچ الٹنے سے27افراد جاں بحق اور35سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہو نے والے 11افراد کی شناخت ہو گئی ،زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،مسافر کوچ سیالکوٹ سے فیصل آباد جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوشیخوپورہ کھاریاں والا کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے 27افراد جاں بحق اور 35سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ مسافر کوچ سیالکوٹ سے فیصل آباد جارہی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد کئی افراد کوچ میں پھنس گئے تھے جنہیں امدادی ٹیموں نے بڑی مشکل سے نکالا۔ جاں بحق ہو نے والوں میں 11افراد کی شناخت ہو گئی جن میں سے وارث اور شہزاد کا تعلق سیالکوٹ، شکیل اور حیدر کاتعلق سمندری اورعبدالرزاق فیصل آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :