پاکستانی ٹیم کے شکست سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کاشکست پراختتام ،بلے بازوں کی نالائقی ،پروٹیزکو ونڈے سیریزمیں ہراکرتاریخ بدلنے کاخواب پورانہ ہوسکا، جنوبی افریقہ نے پاکستان کوآخری ایک روزہ میچ میں وکٹوں سے ہرا کرسیریز3-2سے اپنے نام کرلی،پاکستان کی جانب سے کامران اکمل کے48رنز ،درازقدمحمدعرفان کی دووکٹیں،کپتان مصبا ح الحق کی ناقص کپتانی،آخری میچ میں جنوبی افریقی امپائر جان کلائیٹ نے اپنی ٹیم کاپوراپوراساتھ دیا ،کئی فیصلے پاکستان کیخلاف دیئے

اتوار 24 مارچ 2013 23:44

پاکستانی ٹیم کے شکست سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کاشکست پراختتام ..
{#EVENT_IMAGE_1#} بینونی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24مارچ۔2013ء) پاکستانی ٹیم کے شکست سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کاشکست پراختتام ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کوپانچویں اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں وکٹوں سے شکست دے کرسیریز3-2سے جیت لی، پاکستانی بلے بازوں نے اپنی ناقص کارکردگی اورکپتان کے غلط فیصلوں سے پروٹیزسے پہلی بار ایک روزہ سیریزجیتنے کاسنہری موقع گنوادیاگیا،پاکستان کی جانب سے کامران اکمل48رنزبناکرآوٴٹ ہوئے ،درازقدمحمدعرفان کی دووکٹیں، آخری میچ میں جنوبی افریقی امپائر جان کلائیٹ نے بھی اپنی ٹیم کاپوراپوراساتھ دیتے ہوئے کئی فیصلے پاکستان کے خلاف دیئے ،جنوبی افریقہ کے کپتان ڈویلیئرکاایک بارپھرشاندارکارکردگی کامظاہرہ ،95رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے،مین آف دی میچ اورسیریزقراردیاگیا ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے دیاگیا206رنزکاہدف44ویں اوورزمیں ہی حاصل کرلیا تفصیلات کے مطابق اتوارکوبینونی میں کھیلے جانے والے سیریزکے پانچوں اورآخری میچ کاٹاس پاکستان نے جیتااور پہلے خود بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ ناکام رہی اور اس طرح پاکستان ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی طرف سے اننگزکاآغازعمران فرحت اورمحمدحفیظ نے کیاتاہم حفیظ صرف 11کے مجموعی سکورپراسٹین کی گیندپرانگرام کے ہاتھ میں کیچ دے بیٹھے ۔انہوں نے صرف پانچ رنزبنائے۔ دوسری وکٹ 31کے مجموعے پرگری جب عمران فرحت تسوبے کی گیندپرڈی ویلیئرزکے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے انہو ں نے 13رنزبنائے۔

پاکستان کے تیسرآوٴٹ ہونے والے بیٹسمین کامران اکمل تھے جو97کے مجموعی سکورپرپیٹرسن کی گیند پرمیکلارن کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے انہوں نے سب سے زیادہ 48رنزبنائے۔یونس خان ایک بارپھراچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور29رنزبنانے کے بعدفرحان بہاردین کی گیند پرہاشم عاملہ کوکیچ دے بیٹھے اس وقت پاکستان کامجموعی سکور104تھا۔پانچویں آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو151کے مجموعی سکورپرآوٴٹ ہوئے ۔

شاہدآفریدی بغیرکھاتہ کھولے غیرضروری شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٴٹ ہوگئے ۔ ساتویں وکٹ کپتان مصباح الحق کی صورت میں گری جو151کے مجموعی سکورپرآوٴٹ ہوئے انہوں نے 24رنزانفرادی سکورکئے جس کے بعدسعیداجمل صرف ایک رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ۔189کے مجموعے پرنویں آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہوں نے12رنزبنائے۔پاکستان کی دسویں وکٹ50ویں اوورمیں 205کے مجموعی سکورپر جنیدخان کی صورت میں گری جنہوں نے 25رنزبنائے۔

محمدعرف چاررنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے یوں پاکستان نے میزبان ٹیم کومیچ جیتنے کیلئے 206رنزکاہدف دیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے میکلارین نے3 ، مورکل نے2 جبکہ اسٹین،تسوبے ،پیٹرسن اوربہاردین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کواننگزکے آغازمیں کچھ مشکلات کاسامناکرناپڑاکیونکہ اس کی پہلی وکٹ 12کے مجموعی کورپرگری جب ڈی کوک صرف تین رنز بناکر جنیدخان کی گیندپربولڈ ہوگئے جس کے بعد34کے مجموعی سکورپرانگرام 15رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 83کے مجموعی سکورپرگری جب عاشم عاملہ 22رنزبناکرآوٴٹ ہوئے تاہم بعدازاں ڈی ویلیئرز اوربہاردین نے ٹیم کوسہارادیا۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ170رنز گری جب بہاردین 35رنزبناکرآوٴٹ ہوئے ۔ ڈی ویلیئرز 95اور ملر18رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمدعرفان نے دو،جنیدخان اورمحمدحفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پانچوں میچ کیلئے پاکستان نے گزشتہ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے سمتھ کی جگہ کوئن ڈی کوک اور کلینولٹ کی جگہ مورنے مورکل کو ٹیم میں شامل کیا گیاتھا ۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر جان کلائیٹ نے تمام فیصلے پاکستان کے خلاف دیئے ۔واضح رہے کہپاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دوران کاآغازاوراختتام شکست کے ساتھ ہوا۔دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کے سیریزمیں پاکستان کوکلین سویپ کاسامناکرناپڑا۔دومیچوں پرمشتمل ٹی 20سیریزپاکستان نے 1-0سے اپنے نام کی ۔ایک میچ بارش کی نذرہوگیاتھاجبکہ ون ڈے سیریزمیں بھی قومی ٹیم شکست سے دوچارہوئی۔

متعلقہ عنوان :