سکھر ، حساس ادارے کے اہلکا روں اور پو لیس میں تصادم ،کوریج کے لیے پہنچنے والے کیمرامینوں اور فوٹو گرافروں پر بد ترین تشدد ، کیمرے اور مو با ئل فون تک تو ڑ دیئے ،صحا فیوں کی بری تعداد نے حساس ادارے کی گا ڑی کو گھیر لیا

پیر 25 مارچ 2013 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25مارچ۔2013ء) سکھر میں حساس ادارے کے اہلکا روں اور پو لیس میں تصادم ،کوریج کے لیے پہنچنے والے کیمرامینوں اور فوٹو گرافروں پر حساس ادارے کے اہلکا روں کابد ترین تشدد ، کیمرے اور مو با ئل فون تک تو ڑ دیئے ،صحا فیوں کی بری تعداد نے حساس ادارے کی گا ڑی کو گھیر لیا ، صحا فیوں کے احتجاج پر پو لیس نے حساس ادارے کے اہلکا روں کو حراست میں لے لیا ، صحا فیوں کا تھا نے کے با ہراحتجاجی دہرنا میڈیا کیساتھ ہونی والی زیادتی کے خلاف جاری دہرنے میں مختلف سیاسی و سما جی تنظیموں کے رہنماؤں و کا رکنان بھی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں کام کر نے وا لے ایک حساس ادارے کے اہلکا روں نے آج سکھر کے اے سیکشن تھا نے پر اچا نک دھاوا بول دیا اور وہاں پر گرفتار اپنے ایک ساتھی جسے گذشتہ روزتھانہ اے سیکشن پو لیس نے سکھر کے علاقے بیراج کا لونی میں ایک پلاٹ پر قبضہ کر نے پر علاقہ مکینوں کے احتجاج پر گرفتار کیا تھا کو چھڑا نے کی کو شش کی جس پر ان کے اور پو لیس کے اہلکا روں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے دوران حساس اداروں کے اہلکا روں نے پو لیس والوں سے ان کا اسلحہ تک چھین کر تو ڑدیابروقت واقعہ کی اطلا ع پرسکھرکے کیمرا مین فوٹو گرافر اور رپورٹر وہاں پہنچے تو حساس ادارے کے اہلکا روں نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنا یا اور ان سے ان کے مو با ئل فون اور کیمرے چھین کر توڑ دیئے حساس ادارے کے اہلکا روں کے تشدد کے نتیجے میں ایکفوٹو گرافر بے ہو ش ہو گیا جسے بعد ازاں سکھرکے سول اسپتال پہنچا یا گیا واقعہ پر صحافیوں اور کیمرا مینوں کی بڑی تعداد تھا نے پہنچ گئی اور انہوں نے حساس ادارے کے اہلکا روں اوران کی گا ڑی کو حرا ست میں لے لیا اور نعرے بازی کی جس پر پو لیس نے پہنچ کر حساس ادارے کے اہلکا روں کو اپنی حرا ست میں لے لیا سکھر تھانے اے سیکشن کے باہر صحافیوں ،کیمرا مینوں ، فوٹو گرافر وں کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے صدرلالہ اسد پٹھان ، یونین آف جرنلسٹ کے جاوید میمن، شہزاد تابانی ، کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر و دیگرسیاسی و سماجی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا اور ملوث افراد کی گرفتاری کو مطالبہ کیا پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی پر سکھر میڈیا نے اپنا احتجاجی دھرنا چوبیس گھنٹے تک ملتوی کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر پولیس نے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔