سیٹ ایڈجیسٹمنٹ آخری وقت تک چلتا ہے،خورشید شاہ

بدھ 27 مارچ 2013 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2013ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کو نئی حلقہ بندیاں کرانے اور حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا اختیار نہیں ہے فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختیار ہے نگراں وزیراعظم پرکمیشن نے واضح فیصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجیسٹمنٹ آخری وقت تک چلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انتخابی مہم پر بہت فرق پڑے گا لوگوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اسلیئے خود عوام کے پاس ان کے گھروں تک جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے ناراض کارکنوں جلد کو منالیں گے۔

متعلقہ عنوان :