سکھر میں چو تھے روز بھی امیدواروں کی جا نب سے کا غذات نا مزدگی حا صل کر نے اور جمع کرانے کا سلسلہ جا ری رہا ،وزارت اعلیٰ کے امیدوار سابق وفاقی وزیر خو رشید شاہ نے قومی کے علاوہ سندھ اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

جمعرات 28 مارچ 2013 20:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) سکھر میں چو تھے روز بھی امیدواروں کی جا نب سے کا غذات نا مزدگی حا صل کر نے اور جمع کرانے کا سلسلہ جا ری رہا ، سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ جو سندھ کی آئندہ وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں سے ایک قرار دئیے جا رہے ہیں نے قومی کے ساتھ ساتھ سندھ اسمبلی کے حلقہ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کی قومی اسمبلی کی دو اور صو با ئی اسمبلی کی چا ر نشستوں کے لیے مختلف پا رٹیوں ، اتحا دوں ، برادریوں اور آزاد کی حیثیت سے امید واروں کی جا نب سے کا غذات نا مزدگی حا صل کر نے اور جمع کر انے کا سلسلہ چو تھے روز بھی جا ری رہا چو تھے روز پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سا بق وفا قی وزیر سید خو رشید احمد شاہ نے کا رکنوں کے برے جلوس میں عدالت پہنچ کرریٹرننگ افسرکے پاس قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199اور صو با ئی اسمبلی یک حلقے پی ایس چا ر سے اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کر ائے جبکہ اسی طر ح جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو نے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ٹو سے ایم کیو ایم کی رابطی کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198سے اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کر ائے چو تھے روز قومی و صو با ئی اسمبلی کے حلقوں سے کا غزات نا مزدگی جمع کر انے والوں میں سا بق وفا قی وزیر خو رشید شاہ کے داماداویس شاہ ، سا بق ضلعی نا ظم سید نا صر حسین شاہ ، ایم کیو ایم کے منور چو ہا ن و دیگر سامل تھے جنہوں نے اپنے حمایتیوں کے ہمراہ کا غزات نا مزدگی جمع کر ائے۔

متعلقہ عنوان :