نیو تعلقہ میونسپل سکھر سٹی میونسپل کارپوریشن میں ضم ، نئے میونسپل کمشنر طفیل احمد سومرو نے چارج لیکر کام شروع کر دیا

جمعرات 28 مارچ 2013 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) نیو تعلقہ میونسپل سکھر سٹی میونسپل کارپوریشن میں ضم کر دگئی ، نئے میونسپل کمشنر طفیل احمد سومرو نے چارچ لیکر کام شروع کر دیا ، ایڈمنسٹریٹر کا چارچ کمشنر سکھر ڈویژن غلام عباس بلوچ کے پاس رہیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کا بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عرصہ کئی سال قبل میونسپل کارپوریشن سکھر کو دو حصوں ٹی ایم اے سکھر سٹی اور ٹی ایم اے نیو تعلقہ میں تقسیم کر دیا گیا لیکن کچھ دن قبل ہی ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے زریعے ٹی ایم اے نیو تعلقہ کو سکھر سٹی میں ضم کرنے کے احکامات موصول ہونے کے بعد سکھر میونسپل کارپوریشن کے کے نئے میونسپل کمشنر طفیل احمد سومرونے چارچ لیکر کام شروع کردیا ہے جبکہ وقار احمد سومرو اکانٹس آفیسر اور ایگزیکٹیو انجنیئر فیاض احمد میمن کو مقرر کیا گیا واضع رہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کا چارچ اب بھی کمشنر سکھر ڈویژن غلام عباس بلوچ کے پاس ہے نیو تعلقہ کو سکھر سٹی میں ضم کرنے پر کئی ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے تو کئی ملازمین نے اس پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے البتہ اکثریت ملازمین نے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ہو سکتا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے ۔