سکھر ، انتخاب لڑ نے وا لے امیدواروں نے بجلی ، ٹیلیفون و گیس کے بلو ں کی ادائیگی شروع کر دی ،ایک ہی دن میں سیپکو ، پی ٹی سی ایل ، سو ئی گیس کو کروڑوں رو پے کی ادائیگی ، کئی امیدورا ہو شیار نکلے ، متعدد کی کنیکشنز نہ ہو نے کی یقین دہانی

جمعہ 29 مارچ 2013 21:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مارچ۔2013ء) سکھر ریجن میں قومی وصو با ئی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑ نے وا لے امیدواروں نے بجلی ، ٹیلیفون و گیس کے بلو ن کی ادائیگی شروع کر دی ،ایک ہی دن میں سیپکو ، پی ٹی سی ایل ، سو ئی گیس کو کروڑوں رو پے کی ادائیگی ، کئی امیدورا ہو شیار نکلے ، متعددنے کنیکشنز نہ ہو نے کی یقین دہا نی کرادی تفصیلات کے مطابق ملک میں ہو نے والے عام انتخا بات کا شیدول آنے کے بعد سے سکھر ریجن کے مختلف اضلا ع سکھر ، خیر پور ، گھوٹکی ، کشمور ، لا ڑکا نہ ، شکا رپور، نو شہرو فیروز، جیکب آباد میں قومی و صو با ئی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑ نے والے مختلف جما عتوں ، برادریوں اور آزاد امیدواروں نے اپنے اور اپنے بیٹوں ، بیٹیوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر بجلی ، ٹیلیفون اور گیس کے کر وڑوں رو پے کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کر وڑوں روپے کی یہ واجب الادارقم سالوں سے ان امیدواروں کی طرف واجب الادا تھی جو پی ٹی سی ایل ، سوئی گیس اور سیپکو کی جا نب سے سیکروں کی تعداد میں نوٹسز جا ری کیے جا نے کے با وجود انہوں نے کو ئی تو جہ نہیں دی تھی اب جبکہ الیکشن شیڈول کا العان ہو چکا ہے جس کے بعد سے امیدواروں نے ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے صرف سکھر میں بجلی کی سپلائی کر نے والی کمپنی سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی کوصرف دو دنوں کے دوران دو کروڑچھتیس لا کھ رو پے کی وصولی ہو ئی ہے اسی طرح پی ٹی سی ایل اورسوئی گیس کو بھی بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی وصولی ہو ئی ہے سکھر ریجن میں انتخا بات میں ایسے بھی کئی امیدوار ہیں جنہوں نے کا گزات نا مزدگی میں بتا یا ہے کہ ان کے نام بجلی ، سوئی گیس یا پی ٹی سی ایل کا کوئی کنیکشن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :