المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد کا خصوصی اجلاس ، ڈاکٹر خالد شہزاد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس سے مقررین کا خطاب

پیر 1 اپریل 2013 14:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1اپریل 2013ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر خالد شہزاد منعقد ہوا ‘اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری نواز سرور نے تلاوت و نعت شریف سے کی ‘اجلاس میں المصطفیٰ ورکرز کنونشن ‘ممبر سازی مہم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ‘اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اپریل کے آخر میں المصطفیٰ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ورکرز کنونشن ہوگا جس میں سرپرست اعلیٰ الحاج محمد حنیف طیب ‘صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری صوبائی صدر خصوصی شرکت کریں گے ‘کنونشن میں المصطفیٰ ورکرز کو ان کی حسن کارکردگی کے حوالے سے شیلڈز پیش کی جائیں گئیں ‘اجلاس میں مرزا محمد انور ‘ظفر قادری ‘تنویر ساہی ‘رفاقت مجاہد ‘ظہور احمد قمر ‘تنویر بشیر ‘محمد حسین ‘ڈاکٹر سرور ‘پروفیسر عبدالغفار ‘عبدالواحد ‘ڈاکٹر کاشف ‘ابرار احمد ‘سخی محمد ‘محمد ایوب و دیگر یونٹ ذمہ داران نے شرکت کی ‘یکم اپریل سے ممبر سازی مہم کاآغاز ہو رہا ہے اسی دوران المصطفیٰ ورکرز خدمت خلق کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرینگے اور فی سبیل الله خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کو المصطفیٰ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے ۔

متعلقہ عنوان :