چوہدری نثار کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں میر صادق اور میر جعفر کا کردار ادا کرکے نواز شریف کو مخلص ساتھیوں سے دور کردیا میں دکھی دل کے ساتھ (ن) لیگ کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں‘ مشرف لیگ میں جانا ہوتا تو بہت پہلے چلا جاتا ، (ن) لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مواصلات و تعمیرات راجہ نادر پرویز کی پریس کانفرنس ، (ن) لیگ سے اپنی 27 سالہ رفاقت کو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
پیر 1 اپریل 2013 17:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹ لینے کے ڈیڑھ کروڑ روپیہ اور ایک گاڑی دی جائے تو ٹکٹ کنفرم ہوجاتا ہے فیصل آباد میں چند لوگ ٹکٹوں کے نام پر روپیہ کما رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی منافقت ی وجہ سے جاوید ہاشمی اور کئی دوسرے اہم رہنما مسلم لیگ چھوڑ گئے سابقہ اپوزیشن لیڈر نے مسلم لیگ (ن) کا بیڑہ غرق کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی شادی میں چھ سابق آرمی چیف سمیت سابق صدر پرویز مشرف شامل تھے میرا ان کے ساتھ ذاتی تعلق تھا میں نے اگر مشرف کا ساتھ دینا ہوتا تو اس وقت دیتا جب میاں نواز شریف خاندان سمیت جدہ میں تھے ان کے والد محمد شریف کے جنازے کو کندھا دینے والا کوئی نہیں تھا تب ہم ان کے ساتھ تھے میری ٹکٹ صرف اس لئے کنفرم نہیں کی گئی کہ میں نے سابق صدر مشرف کو دعوت ولیمہ میں کیوں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا حلقہ کے عوام نے اگر الیکشن لڑنے کیلئے مجبور کیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر حلقہ کے عوام کی خدمت کرونگا۔ دریں اثناء راجہ نادر پرویز پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ن) سے اپنی 27 سالہ رفاقت توڑنے کا اعلان کرکے آبدیدہ ہوگئے۔ اپنے حلقہ سے پانچ دفعہ منتخب ہونے والے راجہ نادر پرویز (ن) لیگ سے اپنی 27سالہ رفاقت کے بعد الگ ہوگئے مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے کا اعلان کرنے کے بعد وہ آبدیدہ ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.