شیخ محمدگرڈ اسٹیشن پر حملے سے ایک ارب روپے کا نقصان ہوا، پیسکو

منگل 2 اپریل 2013 20:17

شیخ محمدگرڈ اسٹیشن پر حملے سے ایک ارب روپے کا نقصان ہوا، پیسکو
{#EVENT_IMAGE_1#}پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2013ء) پشاور میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر حملے سے تقریبا ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،جب کہ واپڈا کے چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ ترجمان پیسکوشوکت افضل کے مطابق شیخ محمدی گرڈاسٹیشن پرشدت پسندوں کے حملے سے تقریباًایک ارب کانقصان ہوا، جبکہ واپڈا کے چارملازمین شہاب،فہیم،حافظ فیض اورذیشان حملے کے بعدسے لاپتاہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پیسکو کے مطابق واپڈا،پولیس اوردیگرادارے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں،حملے میں کنٹرول روم،160ایم وی اے کے3پاورٹرانسفارمرتباہ ہوئے اور450ایم وی اے کے2پاورٹرانسفارمروں کوبھی تباہ کردیاگیا،اِس کے علاوہ حملہ آوروں نے اسکول بس اورنجی گاڑی سمیت6گاڑیوں کوآگ لگائی،حملے سے گرڈاسٹیشن کوشدیدنقصان پہنچا جس کی وجہ سے اُسے بجلی کے قومی تقسیم کے نظام سے الگ کردیا۔

متعلقہ عنوان :