تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان قومی اسمبلی کی چار نشستو ں سے الیکشن لڑیں گے،جاوید ہاشمی پرویز مشرف کا مقابلہ کریں گے ،لاہور میں نوازشریف کے مقابلے کیلئے خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، شیخ رشید کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کسی بھی حلقے سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے بلکہ ان کی جگہ پر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے بیٹے امجد نیازی ہی الیکشن لڑیں گے، میڈیا رپورٹس
بدھ 3 اپریل 2013 23:32
(جاری ہے)
پارلیمانی بورڈنے خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے چھتیس حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیاہے ۔ این اے 172سے انعام اللہ نیازی کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے اور شیر افگن کے بیٹے ڈاکٹر امجد نیازی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پنجاب کے متعدد حلقوں کے امید واروں کے نام فائنل ہو گئے ۔
بورڈ نے شاہ محمود قریشی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی جبکہ راولپنڈی کے حلقے این اے 55سے شیخ رشید کے مقابلے میں امید وار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔جاوید ہاشمی اسلام آباد کے حلقے این اے48سے پرویز مشرف کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع لاہور میں قومی اسمبلی کے 13حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد لاہو ر کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق این اے 122کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیدوار ہونگے جبکہ این اے 126سے ان کا نام واپس لے لیاگیا ہے۔ این اے 118میں حامد زمان پی ٹی اے کے امیدوار ہونگے۔ این اے 119کا ٹکٹ یوتھ ونگ کے صدر محمد مدنی کو دیاگیا ہے این اے 127سے لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کو ٹکٹ جاری کیاگیا ہے۔ این اے 120میں مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کے مقابلے میں پی ٹی اے نے ٹکٹ پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کو دیا ہے۔ این اے 121سے سابق گورنر میاں محمد اظہر کے صاحبزادے بیرسٹر حماد اظہر ، این اے 123سے حامد معراج کو ٹکٹ دیاگیا ہے اس طرح این اے 124سے مفکر پاکستان کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ اس حلقے سے خود کو مضبوط امیدوار سمجھنے والے جمشید اقبال چیمہ کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔ این اے 125کاٹکٹ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان ایڈووکیٹ کو دیاگیا ہے این اے 126کا ٹکٹ پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر میاں محمود الرشید کو دیاگیا ہے این اے 128کا ٹکٹ حاجی کرامت کھوکھر کو دیاگیا ہے این اے 129میں چودھری طالب سندھو کو ٹکٹ دیاگیا ہے جبکہ این اے 130کے امیدوار کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔ لاہور کے صوبائی حلقوں میں بھی زیادہ تر کے ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 122کے نیچے دو صوبائی حلقوں پی پی 147سے ٹکٹ عبدالعلیم خان کو دیاگیا ہے جبکہ پی پی 148سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز چودھری ہونگے اس طرح پی پی 146کا ٹکٹ جمشید اقبال چیمہ کو دیاگیا ہے جبکہ پی پی 145میں سابق ناظم میاں افتخار امیدوار ہونگے پی پی 155اور 156میں ٹکٹ احسن رشید اور فرحت عباس کو دیئے گئے ہیں اس طرح پی پی 151اور 152کے ٹکٹ مراد راس اور میاں فیاض کو دیئے گئے ہیں پی پی 157کا ٹکٹ حامد سرور اور پی پی 158سے طارق میو کو ٹکٹ دیاگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.