فیصل صالح حیات، ایاز امیر اور عابد امام کے کاغذات نامزدگی مسترد

جمعرات 4 اپریل 2013 20:21

فیصل صالح حیات، ایاز امیر اور عابد امام کے کاغذات نامزدگی مسترد
{#EVENT_IMAGE_1#}چکوال / چنیوٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اپریل۔2013ء) مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما فیصل صلح حیات، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز امیر اور پیپلز پارٹی کی عابدہ حسین کے بیٹے عابد امام کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل صالح حیات نے چنیوٹ کے حلقہ این اے 87 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم دریا سے پانی چرانے کے الزام کی بنا پر ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح عابد امام کے کاغذات نامزدگی بھی دریا سے پانی چرانے کے الزام کے باعث مسترد کئے گئے۔دوسری جانب مسلم لیگ کے چکوال سے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ انہوں نے اپنے 2 آرٹیکلز میں نظریہ پاکستان کے خلاف لکھا تھا اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس پر ریٹرننگ افسر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔واضح رہے کہ ایاز امیر 2008 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چکوال ہی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور گزشتہ برس ان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :