سکھر ،پیر جو گوٹھ میں گھر میں آتشزدگی سے دو بچے جھلس کر جاں بحق، 3افراد زخمی، گھر میں کہرام

جمعہ 5 اپریل 2013 20:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء) پیر جو گوٹھ میں اچانک گھر میں آگ لگنے کے باعث دو بچے جھلس کر جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے ، گھر میں کہرام مچ گیاتفصیلات کے مطابق پیر جو گوٹھ کے علاقے گوٹھ لعل بخش ٹگڑ میں بجلی کاشارٹ سرکٹ ہونے کے باعث اچانک ایک گھر میں آگ لگ گئی آگ صبح کو سویرے لگی جب سب لوگ سورہے تھے آگ نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے گھر میں سوئے جس کی وجہ سے دو بچے9سالا صادق 10سالا شہز ادااوران کے والد شاہنواز ٹگڑ سمیت پانچ افرادجھلس کر زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جاگیا جہاں پر دونوں بچے نو سالہ صادق اور شہزاد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے آتشزدگی کے باعث گھر میں رکھا ہوا لا کھوں رو پے ما لیت کا سامان جل کر خا کسترہو گئے بچوں کے والد شاہنواز ٹگڑ نے بتایا کہ ہم سب لو گ گھر میں سورہے تھے کہ اچانک جلنے کی بوآئی اور جب اٹھے تو آگ نے پورے گھر کو گھیر رکھاتھا اور میں اپنے گھر کو بچانے میں ناکام رہا انہوں نے کہاکہ ہم فوری طور پر فائر برگیڈ کو فون کی لیکن فائر برگیڈ 2گھنٹے کی تاخیر کے بعد علاقے میں پہنچا ہے جس کی وجہ سے میرا پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ میں بہت غریب ہوں اور میرا بہت نقصان ہوا ہے میری مالی و جانی مدد کی جائے اور فائر برگیڈ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :