خیرپور ،پی ایس 29 خیرپور ون پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ،منظور انصاری کے اعتراضات مسترد

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:06

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) خیرپور پی ایس 29 خیرپور ون پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ریٹرننگ افسر نے ایڈوکیٹ منظور انصاری کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے نامزدگی فارم رد کرانے کے لئے ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر و قانون دان منظور انصاری نے گذشتہ روز ریٹرننگ افسر کے سامنے رو برو پیش ہو کر اعتراضات داخل کئے تھے جس میں موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اپنے بیٹے کو خلاف قانون سول سرجن اور پھر ای ڈی او صحت تعینات کیا خیرپور میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی گئی اور سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں انہیں نا اہل وزیر اعلیٰ قرار دیا گیا تھا سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے ہفتے کے روزسید قائم علی شاہ کی موجودگی میں اعتراض کنندہ کو ثبوت کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا اعتراض کنندہ ایڈوکیٹ منظور انصاری نے جو ثبوت پیش کئے ریٹرننگ افسر نوید حسین کولاچی نے انہیں ناکافی قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔