جام سیف اللہ دھاریجو پر جعلی ڈگری کا اعتراض سامنے آگیا ، خورشید احمد شاہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) جام سیف اللہ دھاریجو پر جعلی ڈگری کا اعتراض سامنے آگیا ،سید خورشید احمد شاہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہفتہ کو بھی مکمل نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں کیلئے سیاسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے کے دوران این اے 199 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اور سابق وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ پر لگنے والے 22 اعتراضات کے جوابات ان کے وکیل نے جمع کرائے جس پر مخالف وکیل کی جانب سے جوابات تفصیل سے پڑھنے کیلئے مہلت طلب کی گئی تو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کل تک کی مہلت دیدی گئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور پی ایس 3 سے نامزد امیدوار جام سیف اللہ دھاریجو پر جعلی ڈگری کا اعتراض سامنا آیا جس پر ریٹرنگ آفیسر نے ان کل تک جواب جمع کرانے کو کہا ہے این اے 198 سے نعمان اسلام شیخ کو بھی پانچ اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا جن میں ان کی کرن شوگر مل پر پونے چار کروڑ کے بقایات اور سرکاری گاڑ ی واپس نہ کرنے کے اعتراض بھی شامل ہیں دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے پی ایس ون اور این اے 198کیلئے امیدوار اشفاق منگی سمیت مسلم لیگ فنگشنل سے سابق ایم این اے خورشید افغان سمیت دیگر آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :