سکھر ‘ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف امیدوار سندھ ہائیکورٹ بینچ میں اپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے پہنچ گئے

پیر 8 اپریل 2013 22:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) الیکشن 2013میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفسر کی جانب سے مسترد کئے جانے پر امیدوار سندھ ہائی کورٹ بینچ میں قائم اپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے پہنچ گئے اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر اینٹی کرپشن عبدالحق بھرت نے پی ایس 20،جبکہ رافع اکبر راشدی نے پی ایس 38سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ بینچ میں قائم اپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی جبکہ سکھر اور دیگر اضلاع سے بھی امیدواروں کی بڑی تعدادریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے خلاف اپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی بحالی کیلئے اپیل داخل کرانے پہنچ رہے ہیں اس موقع اپلیٹ ٹربیونل میں اپیل داخل کرانے کے بعد امیدواروں کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفسر کی جانب سے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں دوسرے مراحل میں ہم نے اپیل جمع کرادی ہے امید ہے کہ ہماری اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے کاغذات نامزدگی بحال کئے جائینگے امیدواروں کی جانب سے اپیل جمع کرانے کیلئے ان کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :