کینسر میں مبتلا طالبہ کو سکول انتظامیہ نے نویں کا پرچہ دینے سے روک دیا

بدھ 10 اپریل 2013 19:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء) سکھر میں کینسر میں مبتلا نویں جماعت کی معذور طالبہ کو اسکول انتظامیہ نے پرچہ دینے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

سہارے کے طور پر بہن کو لانے پر یہ سزا دی گئی سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں آج نویں جماعت کے اردو کے پرچے میں نویں جماعت کی معذور طالبہ اسما قریشی جب اپنے بہن کو سہارے کے طور پر ساتھ لیکر اسکول پہنچی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عزیز آباد میں قائم امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے یہ کہہ کر اسما قریشی کو واپس کردیا کہ آپ اپنی بہن کے ساتھ پرچہ نہیں دے سکتیں اسما کے والد کا کہنا ہے کہ میری بچی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ایک ٹانگ پہلے ہی کینسر کی نظر ہوچکی ہے جبکہ دوسری ٹانگ بھی صحیح کام نہیں کرتی جس کے باعث اسما کی بڑی بہن اس کے سہارے کے طور پر اس کے ساتھ پرچہ دینے گئی تھی لیکن دونوں کو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا ۔