سکھر،سابق صو با ئی وزراء ایاز سومرو ، الطاف انڑ سمیت متعدد امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی بحال

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء)سابق صو با ئی وزراء ایاز سومرو ، الطاف انڑ سمیت متعدد امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی بحال ، ٹریبو نل نے تمام اعتراض مستردتفصیلات کے مطابق سکھر میں قائم الیکشن ٹریبو نل کی جا نب سے آج ہفتے کو بھی سکھر ، خیر پور ، نو شہرو فیروز، گھوٹکی ،لا ڑکا نہ ، شکا رپور ، جیکب آباد، کشمور ایٹ کندہکوٹ ، اور قمبر ایٹ شہدا کوٹ سے تعلق رکھنے والے قومی وصو با ئی اسمبلی کے امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی کی منظوری کے خلاف داخل کرائی گئی درخواستوں کی سما عت کی سماعت کے دوران لا ڑکا نہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 204پر پیپلز پا رٹی کے امیدوار اور سا بق صو با ئی وزیر ایاز سو مرو کے خلاف داخل تمام اعترا ضا ت ٹریبو نل نے مسترد کر دیئے اور ان کے کا غذات نا مزدگی بحا ل کر دیئے اسی طر ح صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس 35پر پیپلز پا رٹی کے امیدوارو سابق صو با ئی وزیر الطاف انڑ کے خلاف داخل سات سال قبل شہید ہو نے والے کیمرا مین منیر سانگی کے قتل کے الزام سمیت تمام اعترا ضا ت بھی ٹریبونل نے مسترد کر تے ہو ئے ان کے کا غذات نا مزدگی بحال رکھے اسی طرح سابق صو با ئی وزیر جام سیف اللہ دہا ریجوکے پی ایس چھ اور پی ایس تھری سے کا غزات نا مزدگی بحال کیے جبکہ الیکشن ٹریبو نل نے این اے 209سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار شبیر بجا رانی کی ڈگری تصدیق کے لیے کراچی یو نیورسٹی کو ارسال کر دی ۔