پاکستان کے بہتر تعلیمی ماحول کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی طالب علموں نے پاکستان کا نام روشن کیا ، اساتذہ پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول کی طرف خاص توجہ دیں،نگراں صوبائی وزیر خوراک اقبال داؤد پاک والا کا سکھر میں سکول کی تقریب سے خطاب

اتوار 14 اپریل 2013 21:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) نگراں صوبائی وزیر خوراک اقبال داؤد پاک والا نے کہا کہ پاکستان کے بہتر تعلیمی ماحول کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی طالب علموں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہیہم سب چاہئے کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ ددیکرایک کامیاب شہری بنا ئے ، اساتذہ پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول کی طرف خاص توجہ دیں تاکہ یہ ہونہاربچے اچھے ماحول میں پروان چڑھ کر ملک کے مستقبل کو روشن بنائیں کیونکہ یہ بچے ہمارے آنے والے کل کے معمار ہیں معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کی ترویج کلیدی کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب فاؤنڈیشن گرامر اسکول سکھر کی سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے اسکول کو ذاتی فنڈ میں سے 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر فاؤنڈیشن گرامر اسکول کو سرکاری اسکول(ADOPE )کرنا چاہے تومیں اس کی اس سلسلے میں مدد کرسکتاہوں۔اس سے قبل فاؤنڈیشن گرامر اسکول کے چیئرمین اور ہیڈ مسٹریس نے خطبہ استقبالیہ میں اسکول کی کارکردگی کے بارے میں صوبائی وزیر خوراک اقبال پاک والا کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر اسکول کے بچوں نے تقاریر کیں اور ٹیبلو پیش کیا جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نگراں صوبائی وزیر اقبال پاک والا نے تعریفی اسناد و شیلڈ تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :