سکھر ، اللہ آباد گاؤں کی شر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد کا وڈیروں کی زیادتیوں اور متعلقہ حکام کی ان کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 14 اپریل 2013 21:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) تعلقہ ٹھری میر واہ کے گاؤں اللہ آباد کے علاقے مکین شر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے وڈیروں کی زیادتیوں اور کاروائی نہ کرنے پر متعلقہ پولیس کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت عدنان شر ، عمران شر ، مسمات خاتون و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بااثر وڈیروں اور انکے کارندوں نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے آئے دن علاقہ مکینوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا جاتا ہے اور گھر خالی کرنے کا کہتے ہیں گھر خالی نہ کرنے پر ہمارے گھروں کو آگ لگا دی جاتی ہے اور شکایات پر سنگین نتایج کی دھمکیاں دی جاتی ہے متعلقہ تھانے کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر پولیس بااثر ہونے کی بنا پر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :