قوم نے منتخب کیا تو ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے، نواز شریف

پیر 15 اپریل 2013 19:46

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2013ء) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں گیس بجلی پانی روٹی کچھ نہیں ہے، قوم نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا تو ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پارٹی کے رہنما شریف گجر کی وفات پر ان کے بیٹوں سے ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت جیسی حکومت سے اللہ عوام کو بچائے، مگر اب وقت آگیا ہے کہ تبدیلی لاکر پاکستان کو بلندیوں کی طرف لے جایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا تو ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، پاکستان میں بیروزگاری، غربت اور پستی نہیں رہے گی۔ میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ مرحوم رہنما شریف گجر کو این اے 79 پر ٹکٹ دیا جاچکا تھا، مگر اب ان کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے شہباز بابر گجر اس نشست پر امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :