روسی فوجی وفدکاپاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ، مینوفیکچرنگ اور اوورہالنگ کی سہولیات کا جائزہ لیا، جے ایف17کی تیاری کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر

منگل 16 اپریل 2013 22:45

کامرہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے روسی فوجی وفدکاپاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ، مینوفیکچرنگ اور اوورہالنگ کی سہولیات کا جائزہ لیا، جے ایف17کی تیاری کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر ۔منگل کورشین فیڈریشن ائیر فورس کے سربرا ہ لیفٹیننٹ جنرل وکٹر نکولیوچ بندروف کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

رشین فیڈریشن ائیر فورس کے سربرا ہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی دعوت پر چار روزہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں۔ وفد کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وفد نے کمپلیکس میں مینوفیکچرنگ اور اوورہالنگ کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔معزز مہمانوں نے جے ایف17کی تیاری کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیا۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط ادارے میں ڈھل چکا ہے۔ ایک ممتاز صنعت ہونے کے نا طے اس نے پاکستان کو اُن ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے جو طیارہ سازی کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔قبل ازیں وفد کی آمد پرقا ئم مقام چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیر کموڈور سید ندیم حیدر جعفری نے استقبا ل کیا ۔