سکھر، صوبائی وزیرنادر مگسی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار،پیپلز پا رٹی کے امیدوار جام اکرام اللہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

منگل 16 اپریل 2013 22:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) سکھر میں قائم الیکشن ٹریبو نل نے سابق صو با ئی وزیر نا در مگسی کو ناا ہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا،را جہ خان مہر کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، پیپلز پا رٹی کے امیدوار جام اکرام اللہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم تفصیلات کے مطابق سکھر میں قائم الیکشن ٹریبو نل نے شہد اکو ٹ قمبر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے سے پیپلز پا رٹی کے امیدواراور سابق صو با ئی وزیر میر نا در خان مگسی کی جا نب سے ریٹرننگ افسر کی جانب سے انہیں نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف داخل کر ائی گئی درخوا ست کی سما عت کی سما عت کے دوران الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کی جا نب سے انہیں نا ہل قرار دیئے جا نے کے فیصلے کو برقرار رکھا الیکشن ٹریبو نل نے سکھر کے صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس تھری سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار جام اکرام اللہ دہا ریجوکے خلاف داخل درخواست جو کہ ایک شخص وقار احمد نے داخل کی تھی جس میں جام اکرام اللہ دہا ریجو پر الزام عائد کیا تھاکہ ان کی جا نب بیس لا کھ روپے واجب الادا ہیں جس پر الیکشن ٹریبونل نے جام اکرام اللہ دہا ریجو کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کا حکم دیاالیکشن ٹریبو نل نے پی ایس 8گھو ٹکی سے امیدوارسابق وزیرمملکت علی نواز خان مہر عرف راجہ خان مہر کے کا غذت نا مزدگی مسترد کر دیئے ان کے کا غذات نا مزدگی بنک ڈیفا لٹر ہو نے کی بنیا د پر مسترد کیے گئے ان کے خلاف ایڈوکیٹ محمد مراد خان لو ندنے درخواست دائر کی تھی الیکشن ٹریبو نل نے نو شہرو فیروز، خیرپور اور جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے قومی و صو با ئی اسمبلی کے امیدواروں کے خلاف داخل درخواستوں کی بھی سما عت کی جن کے دوران الیکشن ٹریبو نل نے کئی امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی بحا ل رکھے ۔