فیصل آباد، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زبردستی عدالت سے لے جانے کی کو شش،بھائی اور بہنیں گرفتار

بدھ 17 اپریل 2013 15:17

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17اپریل 2013ء) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زبردستی بھائی اور بہنوں نے احاطہ عدالت سے لے جانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچاتے ہوئے مزاحمت کی تو پولیس نے لڑکی کے بھائی اور بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کبریٰ نامی لڑکی جس نے دس روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے والدین نے کبریٰ اور اس کے شوہر کے خلاف تھانہ فقری میں مقدمہ درج کرایا اور اسی مقدمے کے سلسلے میں کبریٰ عدالت میں جب پیش ہوئی تو وہاں پر پہلے سے موجود کبریٰ کے بھائی اور بہنوں نے اسی زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچاتے ہوئے کہا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے تو عدالت میں موجود پولیس نے کبریٰ کے بہن اور بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :