پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کر کے فرار کروانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، آمر کا عدالت میں پیش ہونا جمہوریت کی فتح ہے،پرویز مشرف اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے،پنجاب میں مسلم لیگ نواز کو شکست سے دوچار کریں گے،پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2013 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور فرار کروانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ایک آمر کا عدالت میں پیش ہونا جمہوریت کی فتح ہے،پرویز مشرف اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے،پنجاب میں مسلم لیگ نواز کو شکست سے دوچار کریں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ایک آمر کا عدالت میں پیش ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔پرویز مشرف اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نواز کو شکست سے دوچار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور فرار کروانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔