سابق وزیراعلیٰ سندھ اورسابق صوبائی وزیر جیل کی ایما پر مختلف محکموں میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری، 20سے زائد نوکریوں کے آڈر جاری، مزید تین سو سے زائد افرا د کو ملازمتیں دینے کیلئے فہرستیں تیار

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ اورسابق صوبائی وزیر جیل کی ایما پر مختلف محکموں میں نوکریوں کا سلسلہ جاری 20سے زائد نوکریوں کے آڈرز جاری مزید تین سو سے زائد نوکریوں کے آڈر زکیلئے لسٹیں بنالی گئی بھرتیاں ماہ اپریل میں کی گئیں مگر ان کو ریکارڈ میں ماہ جنوری کی بھرتی ظاہر کی گئی ہے زرائع تفصیلات کے مطابق سابقہ پیپلزپارٹی کی حکومت جانے کے باجود سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابقہ صوبائی وزیر منظور حسین وسان کی ایما پر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی،مہران انجینئرین کالج اور میونسپل کمیٹی خیرپور میں نوکریوں دینے کا سلسلہ جاری ہے باخبر زرائع نے بتایا کہ سابق سی ایم ہاؤس سے ایک لسٹ شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ کو دی گئی ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے 10سے زائد افراد کو بھرتی کرلیا ہے جبکہ دوسو سے زائد افراد کی بھرتیوں کی لسٹ آخری مرحاہل میں ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے جن افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ان افراد کو پرانی تاریخوں میں بھرتی ظاہر کی گئی ہے ان افراد کو دو ماہ کی تنخواہیں دی جاہیں گی زرائع نے مزید بتایا کہ ایک طرف شاہ لطیف یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے یونیورسٹی انتظامیہ کی مالی بحران پر قابو پانے کیلئے فنڈ رایزینگ کے سلسلے میں مینا بازار ،ملٹی نیشنل کمپنیوں سے مالی امداداور وفاقی وصوبائی حکومتوں سے بھی امداد کی اپیل کررہی ہے دوسری طرف یونیورسٹی پر مزید بوجھ ڈالنے کیلئے بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں یونیورستی انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر میڈیا کو آرڈنیٹر پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے بتایا کہ یونیورسٹی نے دس سالوں سے کنٹریکٹ پر بھرتی 22ملازمین کو پکا کیا ہے کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی ادھر مہران انجینئرنگ کالج میں بھی سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابقہ صوبائی وزیر منظور حسین وسان کی ایماپر نئی بھرتیاں کی گئیں ہے مہران کالج کے پی آر او نے رابطہ کرنے پر نئی بھرتیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی بھرتیاں ان پوسٹوں پر ہوئی ہیں جن کا اکتوبر2012میں اشتہار دیا گیا تھا جبکہ نئے شعبوں میں کچے ملازمین کو بھی بھرتی کیا گیا ہے ادھر میونسپل کمیٹی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت جانے کے بعد سیاسی بنیاد پر چند ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :