گھوٹکی ، دیرینہ دشمنی پرمسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے

اتوار 21 اپریل 2013 13:18

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) گھوٹکی میں دیرینہ دشمنی پرمسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ اتوار کو پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے نواحی گاؤن خدا بخش مہر میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے دونوں کو شدیدزخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوراً بعد باپ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :