Live Updates

تحریک انصاف عوام کی طاقت سے نسل درنسل اقتدار پر قابض سیاستدانوں کی تبدیلی کی خواہاں ہے، عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں، عمرا ن خان برسر اقتدار آکر ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلائیں گے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 90سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں اختر جاویدکی وفود سے بات چیت

اتوار 21 اپریل 2013 21:27

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 90سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں اختر جاوید نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے نسل درنسل اقتدار پر قابض سیاستدانوں کی بجائے عام کارکن کے ذریعے تبدیلی کی خواہاں ہے 1947ء میں کانگریس کے بتوں کو مسلمانوں نے گراکر پاکستان حاصل کیا 2013ء میں پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار پر قابض بتوں کو گراکر ملک کو استحکام بخشے گی ۔

اتوار کو مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح موروثی جماعت نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کرپشن ، رشوت خوری ، بدعنوانی اور غربت کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کی قیادت میں انقلاب لانے کے لیے میدان عمل میں آئی ہے اس جماعت کا بچہ بوڑھا پیرو جوان عمران خان کی قیادت میں کوشش کررہاہے کہ ملک کی حالت کو بدلا جائے ، عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جو کرپشن اور ملک کی بدحالی سے مایوس ہوکرسیاست سے لاتعلق ہو چکے تھے آج ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پاکستان کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلائے گی ، کرپشن ، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرے گی ،موجودہ دور میں بے روز گاری انتہا کو پہنچ چکی ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں تحریک انصاف معاشی بدحالی کے خاتمہ سمیت اقتدار میں آکر نوجوان کو میرٹ پر روزگار دے گی اور سفارش کلچر کا خاتمہ ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات