مسلم لیگ (ن) عوام کی امیدوں کامرکز ہے، نواز شریف پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں، قائدین نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے، جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت عرصہ پانچ سالوں تک ملک میں دہشت گردی ‘ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی،سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 62چوہدری رضا نصرالله گھمن کی مختلف یونین کونسلز کے وفود سے بات چیت

اتوار 21 اپریل 2013 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 62چوہدری رضا نصرالله گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے ۔( ن) لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جانے کی تمام صلاحتیں رکھتے ہیں۔

ملک کوموجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ (ن )ہی نکال سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے قائدین شریف نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ وہ اتوارکو پی پی 62کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور ایم پی اے پی پی 62 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور انشاالله آئندہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت عرصہ پانچ سالوں تک ملک میں دہشت گردی ‘ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا آسیب بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے لوگ خود کشیوں اور فاقوں پر مجبور ہو گئے ۔آئندہ الیکشن کے موقع پر 18 کروڑ عوام کرپٹ اور مفاد پرست امیدواروں کو مسترد کر دیں گے نواز شریف نے ملک سے غربت ،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے خاتمے کے لئے عملی پروگرام دے دیا، نواز شریف کی حکومت عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی ۔ آنے والا دور صرف مسلم لیگ کا ہے ‘ پنجاب کی طرح پورے میں پاکستان میں خوشحالی آئے گی ۔