منتخب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیاں دور کر ونگا، عوامی خدمت کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، پی پی 69 کی پسماندگی دور کرنے کے لئے میرا دل پانچ سال سے تڑپ رہا تھا،مسلم لیگ (ن ) پی پی 69 کے نامزد امیدوار میاں طاہر جمیل کی معززین سے بات چیت

اتوار 21 اپریل 2013 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن ) پی پی 69 کے نامزد امیدوار میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیاں دور کر دونگا۔ میرا مشن عوامی خدمت اس کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔ اتوار کو مختلف یونین کونسلوں کے کارکنوں اور معززین سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی 69 کی پسماندگی دور کرنے کے لئے میرا دل پانچ سال سے تڑپ رہا تھا ۔

حلقہ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ایک عرصہ قبل ہی میں نے اپنے دل میں پکا ارادہ کر لیا تھا کہ اس حلقے کو جنت نظیر بنانے کے لئے اپنی شب و روز کوششیں جاری رکھوں گا ۔ چوہدری شیر علی شیر ہیں ان کی ایک للکار عوام دشمن اور مفاد پرستوں کو بھاگنے پر مجبور کر دے گی ۔

(جاری ہے)

چوہدری شیر علی اور چوہدری عابد شیر علی کی سربراہی میں حلقہ کو عوام کے خواب کی تعبیر بناؤں گا ۔

( ن) لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو مرکز اور صوبوں میں اقتدار میں آ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا سہرا صرف ن لیگ کو حاصل ہے ۔ہمیں پاکستان بچانے کے لیے متحد ہو کر میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ عوام شیر پر مہر لگا گیڈروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :