سکھر میں انتخابات کیلئے عملہ کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں

پیر 22 اپریل 2013 19:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء)سکھر کی دو قو می اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر گیا رہ مئی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے 463پولنگ اسٹیشنوں اور1370پو لنگ بو تھز پر عملہ کو ڈیو ٹیاں تفویض کر دی گئیں جس میں اساتذہ سمیت مختلف محکموں کے ملازمین شامل ہیں ، سکھر کے مقامی کا لج میںآ ج دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8 19 اور پی ایس ون اور پی ایس ٹو کے عملہ کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں ا س موقع پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے اس سارے عمل کی نگرانی کی ، سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 کے لئے 226 پولینگ اسٹیشن 647قائم کئے جائیں گیں ،جن میں سے 119 پولنگ اسٹیشن اور321پو لنگ بو تھ پی ایس ون اور128 پولنگ اسٹیشن اور 382پو لنگ بوتھ پی ایس ٹو کے علاقوں میں قائم ہونگے ، جہاں دو بوتھ والے پولنگ اسٹیشن پر 6 اور چار بوتھ والوں والے پولنگ سٹیشن پر عملہ کے بارہ افراد مقرر کئے جائیں گے۔