ارتھ ڈے کے موقع پر سکھر میں ریلی نکالی گئی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آبادی میں اضافے پر کنٹرول کرنا ہوگا،سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈو نیٹنگ سو سائٹی کے سیکریڑی عبدالجبار کا خطاب

پیر 22 اپریل 2013 19:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) ارتھ ڈے کے عالمی دن کے موقع پر سکھر میں ریلی نکالی گئی ، محکمہ ماحولیات اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، واککی قیا دت ریجنل ڈا ئریکٹرانفارمیشن سکھر سید آصف علی شاہ اور ریجنل انچارج ای پی اے اسلم پرویز ، سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈو نیٹنگ سو سائٹی کے سیکریڑی عبدالجبار و دیگر نے کی انہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس دن منا نے کا مقصدزمین کو درپیش مختلف ما حو لیا تی خطرات کے حوا لے سے لو گوں میں شعور بیدار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ما حو لیاتی آلو دگی کی ایک بڑی وجہ بڑھتی ہو ئی آبا دی ہے اس لیئے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے اس کے لیے ہم سب کو آگے آنا ہو گا اس موقع پر پیغام دیا گیا کہ صفائی کا خیال رکھنے کے علاوہ ایسی اشیاء کا کم استعمال کریں جو آلودگی کا سبب بنتی ہیں، اور دوسری پیغام یہ ہے کہ ایسی اشیاء جو دوبارہ استعمال ہوسکتی ان کو دوبارہ استعمال کریں صرف ایک دفعہ استعمال کرکے نہ پھینک دیں ، اور جو چیزیں ری سائیکل ہوسکتی انہیں دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں ، جس سے ہم اپنی زمین کو فضائی ، دریائی اور زمینی آلودگی سے بچا سکتے ہیں ۔