ظالم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں حلقہ این اے 94کو پسماندگیوں کا شکار کیا،حلقہ کے عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا محمد شفیق کا محنت کشوں سے خطاب

پیر 22 اپریل 2013 21:32

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا محمد شفیق نے کہاکہ ظالم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں حلقہ این اے 94کو پسماندگیوں کا شکار کردیا حلقہ کو ایک محب وطن پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے جو پسماندگیوں کا شکار حلقہ کو نجا ت دلائے تبدیلی اور انقلاب کا ایک ہی راستہ ہے عوام سانپوں کو دودھ پلا کر انہیں اژدھا نہ بنائیں بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں محرومیوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت جاگیرداروں کا محاسبہ کریں ا ن خیالات کا اظہاررانامحمد شفیق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پی پی 89نے لکڑمنڈی میں محنت کشوں سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ علاقہ کو درپیش مسائل روزگار تعلیم صحت بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں پسماندگیوں کا شکار رکھا 65سال اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کی قسمت نہیں بدل سکے وہ آئندہ کیا خدمت کریں گے اب حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا وقت گذرچکا حلقہ کے عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے 11مئی کو حلقہ کو پسماندگی کا شکار کرنیو الے جاگیردار ٹولے کو اپنے ووٹ کی طاقت سے دریابردکردیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ رانا افتخار سیالوی المعروف رانا چھکا بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :