زرداری صاحب نے عوام کیلئے کیا کیا، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دی،5سال کے دوران کراچی سے بد امنی کیوں ختم نہیں کی؟، سٹیل مل ،ریلوے، پی آئی سمیت دیگر قومی ادارے تباہ کر دئے گئے ، قرضے لے لے کر ملک کو تباہ و برباد کردیا گیاہماری آنے والی نسلیں بھی مقروض ہیں اللہ تعا لیٰ نے اگر پاکستان کے عوام کی خدمت کا موقعہ دیا تو اندھیروں میں گرئے پاکستان کو روشن کریں گے، ہم نے امریکہ کے 5 ارب ڈالر ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا ،مشرف کے ٹرائل کے بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا میرے دل میں ان سے انتقام کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایک گرئے ہوئے شخص کومیں دھکا کیوں دوں،مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا این اے 80میں جلسہ عام سے خطاب میڈیا سے گفتگو
منگل 23 اپریل 2013 21:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ، زرداری صاحب نے ایسا کون سا کام کیا بلکہ مجھے کئی بار ڈھسا گیا جو میں ان کی تعریف کروں، کوئی پوچھے زرداری صاحب نے عوام کیلئے کیا کیا، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی تو کسان پہلے سے زیادہ غریب ہوگا، زرداری صاحب نے5سال کے دوران کراچی سے بد امنی کیوں ختم نہیں کی، سٹیل مل ،ریلوے، پی آئی سمیت دیگر قومی ادارے تباہ کر دئے گئے قرضے لے لے کر ملک کو تباہ و برباد کردیا گیاہماری آنے والی نسلیں بھی مقروض ہیں اللہ تعا لیٰ نے اگر پاکستان کے عوام کی خدمت کا موقعہ دیا تو اندھیروں میں گرئے پاکستان کو روشن کریں گے آج ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے پورے معاشرے کے اعصاب توڑ کر رکھ دیئے ہیں مہنگائی ، غربت و افلاس اور بے روزگاری نے لوگوں کو ذہنی و جسمانی طور پر بیمار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ کے 5ارب ڈالر ٹھکرا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے امریکہ کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہوا ورنہ بھارت جس طرح پاکستان کے ساتھ برابری کی سطھ پر با چیت کر رہا ہے ایسانہ ہوتاانہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک کا پہلا ملک ہے یہان ہم نے موٹو وے بنائی اور اس موٹر وے کو ہم ڈجکوٹ تک لیکر آئیں گے اور فیصل آباد جو پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ٹیکسٹائل کا حب ہے یہاں لا کھوں مزدور توا نا ئی بحران کی وجہ سے بے روزگا ہوئے توا نا ئی بحران کا خاتمہ کر کے انڈسڑی کا پہیہ دوبارہ چلا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر کے پسماندہ و کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گی اس کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنائے گی تاکہ گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے میاں نواز شریف نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دنیا میں پاکستان کے بہتر امیج کی بحالی کی نوید ہوگی اس بات کا فیصلہ 11مئی کے انتخابات میں ہوگاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے 5سالہ دور حکومت میں عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتی تو شاید تحریک انصاف کو اتنی مقبولیت حاصل نہ ہوتی مشرف کے ٹرائل کے بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا میرے دل میں ان سے انتقام کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایک گرئے ہوئے شخص کومیں دھکا کیوں دوں اگر میرے دل میں کوئی ذاتی غصہ ہے تو میں پرویز مشرف کو معاف کرتا ہوں ہمیں اپنے ملک کی عدالتوں پر پورا یقین ہے وہ کسی کے ساتھ نا انصا فی نہیں کر یں گی ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.